کوئٹہ میں الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

August 26, 2015 5:18 pm0 commentsViews: 30

کوئٹہ‘ کنری( نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا‘ منگل کو مقدمے کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نورز خان ہوت نے پولیس سے استفسار کیا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کو گرفتار کرکے کیوں پیش نہیں کیا گیا تو پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے قائد لندن میں مقیم ہیں اور فی الوقت ان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں لہٰذا عدالت ضابطے کی کارروائی آگے بڑھائے جس پر انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ87 کے تحت الطاف حسین کو اشتہاری قرار ددیتے ہوئے اخبارات میں اس حوالے سے اشتہارات شائع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Tags: