سندھ میں غیر قانونی سموں کے خلاف 30 اگست سے آپریشن شروع ہوگا

August 26, 2015 5:18 pm0 commentsViews: 21

کراچی( کرائم رپورٹر) سندھ میں غیر قانونی سمز کے خلاف30 اگست سے آپریشن شروع کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ سم رکھنے والوں کے خلاف پولیس کے ساتھ رینجرز بھی کارروائی کر سکے گی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق30 اگست کے بعد غیر قانونی سم رکھنے والوں کے خلاف آپریشن ہوگا، قانون نافذکرنے والے تمام ادارے بشمول رینجرز اور پولیس غیر قانونی سم رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ غیر قانونی سم رکھنے والوں کے خلاف تیس اگست کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔ سیکورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غیر قانونی سم کے استعمال سے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Tags: