نواز حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی‘ شیخ رشید

August 27, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 31

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ہفتے کی رات کو پارٹی ارکان اور کارکنان جشن منائیں گے۔ آئندہ انتخابات سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں الیکشن ہوگا یا سلیکشن۔

Tags: