بلدیاتی الیکشن سے پہلے۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی کمال کو منانے کی کوششیں تیز

August 27, 2015 4:21 pm0 commentsViews: 25

ایم کیو ایم مصطفی کمال کے ذریعے بلدیاتی مہم چلانا چاہتی ہے
ناراض رہنمائوں کو واپس لانے کیلئے الطاف حسین نے ٹاسک دے دیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال ‘ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی اور دیگر ناراض رہنمائوں کو پارٹی میں واپس لانے کی کوششیں شروع کردی ہیں‘ ذرائع نے بتایا کہ مصطفی کمال کے ذریعے سے ایم کیو ایم انتخابی مہم چلانا چاہتی ہے تاکہ کراچی کے شہریوں کو ان کے دور کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے باور کرایا جاسکے‘ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں لندن میں موجود دو پارٹی رہنمائوں کو اس کا ٹاسک دیا گیا ہے‘ ا س سلسلے میں پہلے بھی کوششیں کی جاتی رہی ہیں لیکن واضح پیش رفت نہیں کی جاسکی تھی‘ اب ایم کیو ایم لندن کے دو رہنمائوں کو ذمہ داری دیئے جانے کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب اس سلسلے میں تیزی کے ساتھ پیش رفت ہوگی‘ ایم کیو ایم قیادت چاہ رہی ہے کہ سندھ میں ہونیوالے آئندہ بلدیاتی انتخاعات سے پہلے تمام ناراض رہنما واپس آجائیں ۔

Tags: