ڈیری مافیا کا یکم ستمبر سے دودھ کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھانے کا اعلان

August 27, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 57

کراچی( کامرس رپورٹر) ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز پر مشتمل ڈیری مافیا نے یکم ستمبر سے دودھ کی قیمت 6 روپے لیٹر بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے، دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے اصل ذمہ داروں کی جانب سے انتظامیہ کی چشم پوشی کی روایت برقرار رہی تو اس اضافے کے بعد دودھ کی غیر سرکاری قیمت 92روپے لیٹر تک پہنچ جائے گی۔ دودھ کی سرکاری قیمت70 روپے فی لیٹر پر عمل در آمد کیلئے انتظامیہ کی تمام تر کارروائیوں کا نشانہ بننے والے دکانداروں نے ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کی من مانی قیمتوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

لاہور سمیت دیگر شہروں میں
دودھ فروشوں کی ہڑتال
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح لاہور سمیت دیگر شہروں میں دودھ فروشوں کی ہڑتال، عوام پریشان، تفصیلات کے مطابق دودھ مہنگا کرنے والوں کے خلاف پنجاب حکومت کے آپریشن اور دیگر مطالبات پر دودھ فروشوں نے آج ہڑتال کر دی ہے۔ جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ شہریوں نے خشک اور ڈبہ کا دودھ استعمال کیا۔ دودھ فروشوں کی ہڑتال لاہور، ساہیوال، شیخو پورہ، و دیگر شہروں میں کی گئی ہیں۔

Tags: