کراچی ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن میں خیرمقدم کا بورڈ نصب کرنے کا فیصلہ

August 27, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 28

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی ایئر پورٹ اور کینٹ اسٹیشن سے شہر میں داخل ہونے والوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے ایک بڑا جھنڈا اور ویلکم بینر اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قد آور تصویر نصب کرے گی۔ ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد صدیقی نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک اور اندرونی علاقوں سے شہر میں آنے والے خواتین و حضرات کو خوش آمدید کہنے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کو ایئر پورٹ کے باہر پل پر گہرے نیلے رنگ کا بڑا جھنڈا اور شہر میں خوش آمدید کا بورڈ آویزاں کرنا چاہئے جبکہ بابائے قوم کی ایک قد آور تصویر بھی نصب کی جائے۔

Tags: