حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے

August 27, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 21

اسلام آباد( آئی این پی) حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپسی پر مذاکرات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ ایم کیو ایم نے شکایت ازالہ کمیٹی کی سربراہی کیلئے جسٹس ( ر) ناصر اسلم زاہد کا نام دیا ہے، وزیر اعظم شکایت ازالہ کمیٹی کے سربراہ کے نام اور کمیٹی کی حتمی شکل کی منظوری دی گئی۔

Tags: