خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان
سنگا پور ( اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی تارین ترین رپورٹ اور چین کی کمزور ہوتی معاشی صورتحال ہے۔ امریکاکے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قبل از دوپہر اکتوبر کیلئے فروخت 13 سینٹ کم ہو کر 39.18 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اسی عرصے کیلئے تجارت بھی 13سینٹ گر کر 43.08 ڈالر فی بیرل رہی۔