کھارادر، میٹھادر اور بولٹن مارکیٹوں میں اسٹریٹ کرائم عروج پر

August 27, 2015 4:59 pm0 commentsViews: 35

ایس ایچ او کی عدم تعیناتی، پولیس نفری کی کمی کا شکار، سی سی ٹی وی کیمرے بند، تاجر پریشان ہیں، شاکر فینسی
کراچی( کامرس رپورٹر) اولڈ سٹی ایریا میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ تاجر صورتحال سے سخت پریشان گزشتہ روز میٹھا در جیولری مارکیٹ میں دوران ڈکیتی دو جیولرز کے شدید زخمی ہونے پر صرافہ مارکیٹ احتجاجاً بند کر دی گئی جبکہ بھیم پورہ جونا مارکیٹ، کھارا در، میٹھا در اور بولٹن مارکیٹس ایریا میں اسٹریٹ کرائمز کے باعث تاجروں کو نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آل کراچی تاجر اتحاد سپریم کونسل کے رہنما شاکر فینسی نے نمائندہ آغاز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں تشویش ناک اضافے کی بڑی وجہ کھارا در تھانے کے ایس ایچ او کی عدم تعیناتی ہے جس کے باعث علاقے میں پولیس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جبکہ اولڈ سٹی میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے پولیس کی جانب سے عدم ادائیگی کے باعث کمپنی نے بند کر دئے ہیں۔ تھانوں میں پولیس نفری کی تعداد انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام ڈھلے اسٹریٹ کرمنلز لوگوں کو لوٹنے میں بلا خوف و خطر آزاد ہوتے ہیں۔

Tags: