ڈمپل کباڈیہ شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی
صحرا میں شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا
بھاگتے ہوئے لہنگے میں پائوں اٹکنے سے منہ کے بل گرگئیں
ڈمپل کو اچھی خاصی چوٹیں آئیں‘ تین گھنٹے دوبارہ شوٹنگ کرائی
ممبئی( اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ صحرا میں شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈمپل کپاڈیہ دبئی میں مرغم نامی صحرا میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ ایک سین کے دوران فلم کی کاسٹ کو ریت پر بھاگنا تھا۔ ڈمپل کا بھاگتے ہوئے پائوں اپنے لہنگے میں اٹک گیا اور وہ منہ کے بل زور سے گریں جس پر انہیں اچھی خاصی چوٹیں آئیں تاہم فوری امداد نے معاملے کی سنگینی کو سنبھال لیا اور شوٹنگ 3 گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد دوبارہ شروع کی گئی۔ فلم جس کا نام ’’ مہا رانی‘‘ ہے کے ڈائریکٹر انیس بزمی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں انیل کپور اور نانا پاٹیکر شامل ہیں۔