بیٹی کی پرورش میں وقت کا پتہ ہی نہیں چلا‘ ایشوریہ رائے

August 27, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 36

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ بیٹی کی پرورش میں وقت کا پتہ ہی نہ چلا کہ پانچ برس گزر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ تقریباً پانچ سال کے وقفے کے بعد فلم جذبہ کیلئے جب دوبارہ سیٹ پر آئیں تو ان کو بالکل اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ وہ پانچ سال سے غیر حاضر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پرورش میں وقت اس قدر مصروف گزرا کے پتہ ہی نہ چلا کہ پانچ سال گزر گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جذبہ سے قبل بھی متعدد فلموں کی آفرز ہوئیں لیکن جب ٹھیک سمجھا سیٹ پر واپس آئیں۔ فلم جذبہ میں ایشوریہ ایک خاتون وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں جو ایک سازش کا شکار ہوجاتی ہے۔

Tags: