سنجے دت کو جیل سے 30 دن کی رہائی مل گئی

August 27, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 26

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پے رول پر جیل سے 30 دن کی رہائی مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے رواں سال جون میں اپنی چھوٹی بیٹی اقراء کی علالت کو جواز بناتے ہوئے پے رول پر رہائی کیلئے عدالت کو درخواست دی تھی۔ پے رول پر رہائی کا پروانہ ملنے کے بعد سنجے دت آج ( جمعرات کو) گھر پہنچ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ پے رول قابل تجدید ہے اداکار کو مزید60 روز کیلئے پے رول میں توسیع حاصل کرنے کا حق ہے۔ سنجے دت کو جنوری 2014ء میں بھی 3 مہینوں کیلئے پے رول پر رہائی ملی تھی۔

Tags: