سیف جیساجیون ساتھی پانا خوش نصیبی ہے‘کرینہ

August 27, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 31

ممبئی( اے پی پی) اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ اداکار سیف علی خان جیسا جیون ساتھی پانا ان کی خوش نصیبی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہاکہ اداکار سیف علی خان کے ساتھ شادی کا فیصلہ غلط نہیں تھا۔ وہ بہترین انسان ہیں جو اپنے ہر اہم فیصلہ میں ان کو شامل کرتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ سیف علی خان جیسا جیون ساتھی ملنا ان کی خوش نصیبی ہے۔ وہ سیف کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہیں اور انجوائے کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ سیف علی خان بہت ہی پیار کرنیوالے شوہر ہیں اور میری تمام ضرویات کا خیال رکھتے ہیں۔

Tags: