باکسنگ کا آئندہ عالمی مقابلہ لیاری میں ہوگا، باکسر عامر خان

August 27, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 31

کراچی نے ماضی میں بڑے باکسر پیدا کیے ہیں، جلد ہی یہاں سے ایک بار پھر باکسر پیدا ہوں گے، گفتگو
باکسنگ چمپئن عامر خان کی لیاری آمد پر نوجوانوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) لیاری میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ یہاں بھی اکیڈمی قائم کروں گا اور آئندہ کا عالمی چیمپئن بھی لیاری سے ہوگا۔ ملک میں کرکٹ اسٹیڈیمز کی طرح باکسنگ جمنازیم بھی ہونا چاہئے، جہاں نوجوان باکسر ز تربیت حاصل کر یں۔ میں انگلینڈ میں رہتا ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے، کراچی نے ماضی میں متعدد بڑے باکسر پیدا کئے اور جلد ہی یہاں سے ایک بار پھر ایسے باکسرز پیدا ہوں گے جو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔ عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کی آمد پر لیاری کے نوجوانوں نے ان کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا اور فضا عامر خان زندہ باد کے نعروں اور تالیوں سے گونج اٹھی، کمانڈر عبداللہ شاہ غازی ونگ لیاری کرنل امجد جمیل نے باکسر عامر خان کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی۔ اس موقع پر لائٹ ہیوی ویٹ اور لائٹ ویلٹر ویٹ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

Tags: