جعلی اور فینسی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کیخلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ

August 27, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 25

بلوچستان سے آنے والی بسوں کی شہر میں آمد روکنے کیلئے غیر قانونی بس روٹ ختم کیے جائیں گے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں ٹریفک کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوںمیں جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس اور سیاہ شیشہ استعمال کر نے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائیگا۔ کارروائی کے بعد ضبط کی جانے والی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے ضلعی انتظامیہ اقدامات کرے گی۔ بلوچستان سے آنے والی بسوں کی شہر میں آمد روکنے کیلئے شہر میں غیر قانونی بسوں کے اڈوں کو ختم کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یوسف گوٹھ، بلدیہ میں بلوچستان کے لئے پہلے ہی پارکنگ کی جگہ فراہم کی جا چکی ہے۔ بلوچستان جانے والی بسوں کے مالکان نے غیر قانونی طور پر پرانی سبزی منڈی، مین سفیل اسٹریٹ شاہراہ عراق، سہراب گوٹھ، لیاری، اور دیگر مقامات پر اڈے قائم کر لئے ہیں۔

Tags: