سانحہ شکارپور کیخلاف کل یوم احتجاج و یوم سیاہ منانے کا اعلان

August 27, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 28

مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں کراچی میں دھرنا دینگے، علامہ مقصود ڈومکی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہداء کمیٹی سانحہ شکار پور کے چیئر مین علامہ مقصود ڈومکی نے سندھ حکومت کی عہد شکنی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں جمعہ28 اگست کو سندھ بھر میں یوم احتجاج و یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس موقع پر سانحہ کے متاثرین اور شہداء کے ورثاء بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے اور اگر اس کے بعد بھی ہمارے احتجاج کا نوٹس نہ لیا گیا اور مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں کراچی میں دھرنا دیا جائے گا۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ عبدالمجید بہشتی اور مولانا سکندر علی الحسینی بھی موجود تھے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شکار پور کو سات سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر سندھ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔