لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن کا رہائشی منصوبے ڈی ایچ اے سٹی کا دورہ

August 27, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 26

جاری سرگرمیوں کا جائزہ، تفصیلی بریفنگ، عارضی بینک کی منی برانچ کا افتتاح کیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈ جوٹنٹ جنرل ( اے جی ) جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ نے سپر ہائی وے پر بننے والے ڈی ایچ اے سٹی کے عظیم الشان مربوط اور خود مختار رہائشی منصوبے ڈی ایچ اے سٹی کا دورہ کیا۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر زبیر احمد نے ایڈ جوٹنٹ جنرل کو ڈی ایچ اے سٹی کراچی منصوبے کی فعال منصوبہ بندی اور اس کی صریح الحرکت ترقیاتی حکمت عملی کے خدود خال سے آگاہ کیا جس کے تحت منصوبے پہ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے تا کہ ڈی سی کے میں2016 ء میں آباد کاری کا عمل شروع کیا جا سکے۔ ایڈ جوٹنٹ جنرل نے ڈی ایچ اے سٹی میں مصروف ترین دن گزارا اورDCK کے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ پروجیکٹ کنسلٹنٹ عارف عثمانی نے ایڈ جوٹنٹ جنرل کو سیکٹر ڈیولپمنٹ پلان بشمول انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سڑکوں کی تعمیر اور سماجی ضروریات مثلاً اسکول، کالج، مارکیٹ، ڈسپنسری اور مسجد وغیرہ کی عمارت کی تعمیر پہ تفصیلی بریفنگ دی، ایڈ جوٹنٹ جنرل کو حال ہی میں لانچ کئے گئے دلکش اور خوبصورت فارم ہائوس منصوبے کی سائٹ پہ پروجیکٹ کی تفصیلات پر بھی بریفنگ دی گئی ہے جسے اے جی نے ماڈرن اور کلاسیکل امتزاج کا شاہکار ترقی پسند منصوبے سے تعبیر کیا۔ اے جی ڈی اے نے سٹی منصوبے کی افادیت، جدت اور منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے اسے ملک کا ایک فقید المثال رہائشی منصوبہ قرار دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن نے ڈی ایچ اے سٹی میں دبئی اسلامک بینک کی ایک منی برانچ کا بھی افتتاح کیا جسےDCK میں جمالیاتی ذوق کے حامل وزیٹرز سینٹر میں بنایا گیا ہے، جو بینک ڈی سی کے میں بینکنگ کی جدید سہولیات مہیا کرے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن نے ڈی ایچ اے سٹی کراچی پروجیکٹ کو ڈی ایچ اے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور منصوبہ بندی کے اعلیٰ معیار کا آئینہ دار قرار دیا او منصوبے کی کامیاب تکمیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے نے ایڈ جوٹنٹ کی ڈی سی کے منصوبے میںدلچسپی اور مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔