73 بد عنوان افسران کے مقدمات نیب اور اینٹی کرپشن کو بھجوادیئے گئے‘ منظور وسان

August 27, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 53

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر خوراک منظور حسین وسان نے73 بدعنوان افسران کے کیس قومی احتساب بیورو ( نیب ) سندھ اور اینٹی کرپشن کو بھجوا دیئے ہیں ۔ کیسز میں43 اینٹی کرپشن اور 30بدعنوان افسران کے کیس نیب کو بھجوائے گئے ہیں ۔ منظور حسین وسان کی جانب سے بھجوائے گئے کیس70 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کے ہیں ۔ کرپشن میں ملوث کئی اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر سطح کے افسران کو پہلے معطل بھی کیا جا چکا ہے ۔ منظور حسین وسان نے محکمہ خوراک سندھ کو کرپشن سے پاک کرنے کی ٹھان لی ہے ۔

Tags: