گلستان جوہر میں چلتی کار پر فائرنگ‘ ڈاکٹر زخمی ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

August 27, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 26

ایف بی ایریا فضل مل کے قریب فائرنگ سے عبدالرحمن زخمی‘ پی آئی بی میں زخمی ہونے والے کو اسپتال پہنچا دیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ڈاکٹر سمیت تین افرد زخمی جوہر موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کار سوار 40 سالہ ڈاکٹر عدیل ولد سلیم خان زخمی ہوا،جسے علاج معالج کیلئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ایف بی انڈسٹریل ایریا کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 21 فضل مل کے پاس نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ عبدالرحمن ولد صابر زخمی ہوا۔ پی آئی بی کالونی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ نامعلوم شخص زخمی ہوگیا جس کو نجی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

ملیر میں نامعلوم ملزمان کی
فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر)الفلاح کے علاقے ملیر عظیم پورہ گلی نمبر 1 میں گھر کے قریب بیٹھے ہوئے 60 سالہ محمد حسین ولد چوہدری مہربان پرموٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرارہوگئے ،فائرنگ کے نتیجے میں محمد حسین موقع پر ہی دم توڑ گئے ،پولیس نے لاش کوتحویل میں لیکر جناح ا سپتال منتقل کیا ،ڈیوٹی افسر خالد نے ر ابطہ کرنے پر بتایاکہ مقتول محمدحسین معمول کے مطابق صبح اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ ملزمان نے تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ،تفتیش کے بعد ہی اصل وجواہا ت سامنے آسکے گی۔

آج صبح راولپنڈی میں تیز رفتار مسافر
وین الٹ گئی‘ ایک شخص ہلاک‘14 زخمی
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح راولپنڈی میں رادت کے قریب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 14 افرادزخمی ہوگئے‘ حادثہ مسافر وین کے ٹائر پھٹنے اور تیزی کے باعث ہوا عینی شاہدین کے مطابق مسافر وین کا ڈرائیور گاڑی کی تیز رفتاری پر قابو نہ پاسکا‘ زخمیوں کو راولپنڈی اور دیگر اسپتالوں میں داخل کردیا گیا۔

آج صبح سائٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
مسلح موٹر سائیکل سواروں نے میٹروول قبرستان کے قریب فائرنگ کرکے 24 سالہ گل اسلم کو قتل کردیا
شبہ ہے کہ ملزم ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے‘ پولیس تفتیش کررہی ہے
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے سائٹ میٹروول میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح سائٹ اے تھانے کی حدود اورنگی ٹائون میٹروول قبرستان آغا خان فلیٹس کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے24 سالہ گل اسلم عرف کانا ولد اکرم کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے‘ مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا‘ ایس ایچ او سائٹ اے شہزاد الیاس کے مطابق شبہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے یا ساتھیوں نے حصہ کی بٹواری کے دوران قتل کردیا‘ پولیس نے جائے وقوعہ سے3بول پستول کی3گولیوں کے خول قبضے میں لے کر فارنسک لیب بھیج دیئے‘ مقتول ڈکیتی کی کئی وارداتوںمیں ملوث تھا۔

سبی:آج صبح ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنیوالے3دہشت گرد ہلاک
دہشت گرد حملے سے جعفر ایکسپریس تباہی سے بچ گئی، دیگر ملزمان فرار ہوگئے
دھماکے سے ریلوے ٹریک کا کئی فٹ کا حصہ اڑ گیا، دہشت گردوں کی تلاش شروع
کراچی( مانیٹرنگ دیسک) آج صبح سویرے بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دھماکے سے3دہشت گرد ہلاک اور دیگر ساتھی فرار ہوگئے جبکہ جعفر ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی‘ دھماکے سے ریلوے ٹریک کا کئی فٹ کا حصہ اڑ گیا‘ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی‘ بم دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی‘ مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق مارے جانیوالے دہشت گردوں کا تعلق بی آر اے سے تھا۔

ناردرن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک
ایک ڈاکو فرار ہو گیا، ملزمان گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس کا موقف
کراچی(کرائم رپورٹر)سرجانی ٹائون پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون پولیس سیکٹر 6بی ناد رن بائی پاس کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 30سالہ نامعلوم ڈاکو کو ہلاک کردیا پولیس کے مطابق اسکا ایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ ا و امتیاز میرجت نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے ملزم نادرن بائی پاس کے قریب گذرنے والی گاڑیوںکو روک کر لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی ۔

لیاری ندی سے نومولود بچے اور نشئی کی لاشیں برآمد
شیر شاہ پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار45 سالہ عارف جاں بحق ہو گیا
جہانگیر پارک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار سپرد خاک
نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہلکاروں کی شرکت، دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں ٹریفک حادثات و دیگرواقعات میں ایک شہری جاںبحق اور متعد د افراد زخمی ہوئے ۔شہر کے دومقامات سے نومولود بچے اور نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ۔تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے شیرشاہ پل پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45سالہ محمد عارف ولد ولی محمد جاں بحق ہوگیا ‘پولیس کے مطابق متوفی کورنگی کا رہائشی تھا اور واقعہ کے وقت ملازمت پر جارہا تھا کہ واقعہ رونما ہوگیا۔جبکہ شہر کے دیگرعلاقوںمیں ٹریفک حادثات میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کو مختلف اسپتالوںں میں طبی امداد دی گئی۔رضویہ کے علاقے لسبیلہ پل لیاری ندی کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کا عادی شخص تھا ‘پی آئی بی کالونی کے علاقے لیاری ندی کے قریب نومولود بچے کی لاش ملی ،پولیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر عباسی شہید ااسپتال منتقل کیا اور قانونی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی۔

 

Tags: