براہمداغ بگٹی آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبرداری پر تیار

August 27, 2015 5:24 pm0 commentsViews: 41

بلوچستان کے معاملے پر پاکستان اسٹیبلشمنٹ کو شکست ہوئی ہے ان کا طریقہ کار غلط تھا
چوہدری نثار ملنا چاہتے ہیںتو اس کیلئے تیار ہوں، بلوچ رہنما کا بی بی سی کو انٹرویو
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ برہمداغ بگٹی آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبردار ی پر تیار ہوگئے ‘برہمداغ بگٹی نے بلوچستان کے مسئلے پر مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلوچ عوام چاہتے ہیں تو وہ آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبرداری کیلئے تیار ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو ایک لحاظ سے شکست ہوئی ہے اور انہیں تسلیم کرنا ہوگا کہ ان کا طریقہ غلط تھا اور پر امن بات چیت کیلئے آگے آنا ہوگا‘ بی بی سی اردو سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے برہمداغ بگٹی نے لندن میں موجود پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کسی رابطے سے انکار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ملنا چاہیں تو ہم اس کیلئے تیار ہیں کیوں کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور مسائل کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔ بلوچ عوام کو ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے‘ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے برہمداغ بگٹی کے انٹرویو کا خیر مقدم کیا ہے۔

Tags: