حوالہ کیس میں گرفتار شبیرابوطالب کو رہا کرنے کا حکم

August 27, 2015 5:24 pm0 commentsViews: 17

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سماعت، مزید ریمانڈ کے لیے ایف آئی اے کی درخواست مسترد
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ کیس میں ملوث مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے رہنما شبیر ابو طالب کے وکلاء صفائی کے دلائل سننے کے بعد دو لاکھ روپے مالیت کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا‘ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بدھ کو مزید ریمانڈ کیلئے ملزم کو پیش کیا تو اس کے وکلاء نے دائر درخواست ضمانت پر دلائل دیئے‘ وکلاء کا کہنا تھا کہ ملزم کا منی لانڈرنگ یا حوالہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ ایف آئی اے افسران کا موقف تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنے کے علاوہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہیں‘ لہٰذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے اور مزید ریمانڈ دیا جائے‘ تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کردی۔

Tags: