پریانکا کی نیویارک میں دھوم

August 27, 2015 5:26 pm0 commentsViews: 23

ہر گلی اور بل بورڈ پر پریانکا کی تصاویر لگی ہوئی ہیں
امریکی ٹی وی سیریز کو عوام میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے
پہلی بار کسی بھارتی فنکار کی امریکہ میں اتنی پذیرائی ہورہی ہے
نیو یارک( نیٹ نیوز) اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل امریکی شہر نیو یارک میں ہر طرف دکھائی دے رہی ہیں‘ اگر چہ اس سے پہلے بھی خوبرو اداکارہ بھارت سے باہر مختلف مقامات پر فارم کرکے شہرت سمیٹ چکی ہیں۔ تاہم آج کل وہ نیو یارک کی ہر گلی اور ہر بل بورڈ کی زینت بنی ہوئی ہیں‘ اس کی وجہ ان کی نئی آنے والی امریکی ٹی وی سیریز ’’ کوانٹیکو‘‘ رواںسال 17 ستمبر میں ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے نشر کی جائیگی۔ علاوہ ازیں بالی ووڈ انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھارتی فنکار کو نیو یارک جیسے شہر میں اتنی پذیرائی حاصل ہورہی ہے‘ پریانکا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے مس ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد جو ہو بیچ پر بیٹھ کر میں نے پہلی بار باربل بورڈز کی طرف دکھ کر سوچا تھا کہ کیا میں بھی کبھی ان بورڈز کی زینت بن سکوں گی‘ تاہم مجھے وہ مقام حاصل کرنے کیلئے پانچ برس کا عرصہ لگا۔

Tags: