بی آر ٹی منصوبے پر تعمیراتی کام رواں سال شروع کرنے کا فیصلہ

August 27, 2015 5:27 pm0 commentsViews: 28

منصوبہ18 ماہ میں مکمل ہو گا، ٹرانسپورٹروں کو سہولتیں ملیں گی، قائم علی شاہ سے چینی وفد کی ملاقات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت اور چائنا کی کمپنی چائنا نیشنل الیکٹرانک امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کا رپوریشن اپنے جوائنٹ رینجرزکے تحت 15 ارب روپے کی لاگت سے کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے سب سے اہم ترین حصے یلو لائین پر تعمیری کام کا آغاز رواںسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کی معلومات بدھ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں چائنا کمپنی کے چیئرمن زن سونگ وانگ کی اپنے دو رکنی وفد کی وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سیے ملاقات کے دوران بتائی گئیں‘ یہ منصوبہ 18 ماہ کے اندر مکمل ہوگا‘ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو ٹرانسپورٹ کے مسائل کا سامنا ہے‘ حکومت اس مسئلے میں سنجیدہ ہے۔

Tags: