سندھ ہائی کورٹ، کرپشن کے الزام میں 2 جوڈیشل افسران برطرف ، ایک جبری ریٹائر

August 27, 2015 5:28 pm0 commentsViews: 29

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزام میں 2 جوڈیشل افسران کو برطرف اور ایک کو جبری ریٹائر کر دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کے الزام میں سول جج غلام شبیر اور مظفر علی راجپوت کو برطرف جبکہ سلمیٰ بانو پھلپھوٹو کو جبری طور پر ریٹائر کر دیا۔

Tags: