آج صبح بھارتی فوج کی گولا باری سے 5پاکستانی شہید،30زخمی

August 28, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 19

سیالکوٹ، چارواہ، سجیت گڑھ، ٹھٹھی مند، ٹھٹھی گجراں ہڑتال پر گولے برسائے گئے، متعددگھر تباہ، پنجاب رینجرز کا منہ توڑ جواب
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیالکوٹ سیکٹر، چارواہ سیکٹر ودیگر علاقوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق اور30 پاکستانی زخمی ہوگئے۔ جبکہ متعدد گھر تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب پنجاب رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح رات گئے بھارتی فوج نے پاکستانی علاقوں چار واہ، سجیت گڑھ، ہڑپال ٹھٹھی مند، ٹھٹھی گجراں، ہڑپال، چندن پور، باجرہ گڑھی سمیت دیگر علاقوں پر گولہ باری اور فائرنگ کی علاوہ ازیں پاکستانیوں کی سویلین آبادی پر مسلسل گولہ باری کرنے پر بھارت سے حکومت پاکستان کا شدید احتجاج کیا گیا۔

Tags: