دہشتگردوں کی مالی معاونت ملک بھر میں ایزی پیسہ کی دکانوں کی نگرانی ہوگی

August 28, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 26

نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے میں دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے والے ذرائع مسدود کئے جائیں گے
دکاندار ایزی پیسہ کا تمام ریکارڈ رکھنے اور مقامی تھانے کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے‘ نادرا بھی مخصوص سافٹ ویئر بنائے گا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے تحت سیکورٹی اداروں نے ملک بھر میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کو ناکام بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ وفاقی پولیس نے دارالحکومت سے ایزی پیسہ والی دکانوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شرو ع کردیا ہے‘ نادرا نے ایک شناختی کارڈ سے50 ہزار روپے سے زائد رقم منتقلی‘ ایک یا زائد کمپنیوںکی صورت میں فوری رد عمل والا سافٹ ایئر تیار کرنا شروع کردیا ہے‘ پولیس تمام دکانداروں کو ملاقات کے دوران آگاہ کرنے کی پابند ہوں گی‘ ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کو کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کو اس حوالے سے مکمل سروے کیا جائے جس میں ایزی پیسہ والی تمام دکانوں کے مالکان فرنچائز کی تفصیلات جمع کی جائیںگی۔

Tags: