ڈاکٹر عاصم حسین نے دوران تفتیش اہم شخصیات کے نام اگل دئے

August 28, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 27

کراچی( آن لائن) صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے ابتدائی تحقیقات کی اہم کو تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ انہوں نے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کچھ اہم سیاسی شخصیات کے نام اگل دئیے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم سے پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ، فراڈ پارٹنر شپ کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے۔ اس کے علاوہ منی لانڈرنگ اور غیر ملکی اکائونٹس سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ سابق وفاقی وزیر سے ایل پی جی ٹائیکون اقبال احمد خان کے ساتھ پارٹنر شپ کی بھی تحقیقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اہم سیاسی شخصیت کی ذاتی و نجی زندگی سے متعلق زیادہ جانتے ہیں۔ وہ بد عنوانی سے متعلق سب سے زیادہ معلومات رکھتے ہیں۔ بعض معاملات میں ڈاکٹر عاصم حسین نے مبینہ طور پر اہم شخصیات کی پارٹنر شپ بھی کرائی ہے۔

Tags: