بے روزگاری سے تنگ، چنگ چی رکشا ڈرائیور نے خودکشی کر لی

August 28, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 37

سچل گوٹھ کا رہائشی ذوالفقار2 بچوں کا باپ اور کرائے کے گھر میں رہتا تھا
روزگار نہ ملنے سے دلبرداشتہ تھا، والد، پابندی کے باعث چنگ چی رکشا ڈرائیور کے خاندان فاقہ کشی کا شکار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سچل گوٹھ کے رہائشی چنگ چی رکشہ ڈرائیور نے بیروزگاری سے تنگ آکر خود کشی کر لی۔ عدالت کی جانب سے چنگ چی رکشا پر پابندی کے بعد سے متوفی بیروزگار ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سچل گوٹھ کے رہائشی چنگ چی رکشا ڈرائیور ذوالفقار علی خواجہ کی لاش جناح اسپتال لائی گئی تھی، متوفی کے والد کا کہنا تھا کہ ذوالفقار چنگ چی رکشا چلاتا تھا عدالت کی جانب سے چنگ چی رکشا پر پابندی لگنے کے بعد متبادل روزگار تلاش کرتا رہا تاہم اسے کوئی بھی روزگار نہیں ملا جس سے وہ دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔ذوالفقار 2 بچوں کا باپ اور کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا،۔ علاقہ مکینوں نے صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اپیل کی ہے کہ متوفی کی بیوی بچوں کی مالی مدد کی جائے، مکینوں کا کہنا تھا کہ چنگ چی رکشا پر عدالت کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے بعد سیکڑوں خاندانوں کے کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔

Tags: