انڈر گرائونڈ ٹارگٹ کلروںکوبھی باہر نکالیںگے‘ ایڈیشنل آئی جی

August 28, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 22

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ 2 سے3 روز میں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیں گے۔ کراچی آپریشن کی وجہ سے 70 فیصد جرائم ختم ہوگئے۔ جو ٹارگٹ کلر یا جرائم پیشہ عناصر آپریشن شروع ہونے کے بعد انڈر گرائونڈ ہوگئے ہیں انہیں بھی باہر نکالیں گے، کراچی آپریشن سے جن لوگوں کو تکلیف ہے وہ رد عمل کے طور پر پولیس کو ٹارگٹ کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے جمعرات کو فیڈریشن آف پاکستان چیمپرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کہی۔

Tags: