پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر 117 افسران و اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف

August 28, 2015 4:35 pm0 commentsViews: 25

اسلام آباد( آن لائن) قومی ایئر لائن میں جعلی ڈگریوں پر117 افسران و اہلکاروں کی بھرتیوں سے قومی خزانے کو19 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام کی جانب سے بھرتی ہونے والے تمام افسران و اہلکاروں کی اسناد کی چھان بین کرکے انہیں فارغ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاہم ادارے کی جانب سے اسناد کی ویری فکیشن کی رپورٹ آڈٹ حکام کو فراہم نہ کی جا سکی۔

Tags: