سندھ حکومت نے نئی بھرتیوں پر فوری پابندی عائد کر دی

August 28, 2015 4:47 pm0 commentsViews: 26

تمام صوبائی محکموں کو بھرتیاں روکنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے نئی بھرتیوں پر فوری پابندی عائد کر دی ہے اور پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے تمام صوبائی محکموں کو نئی بھرتیاں روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے بعد تمام صوبائی محکموں کو تا حکم ثانی نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے اور حکم نامہ پر فوری عملدر آمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags: