متحدہ مسلم لیگ کے قیام کیلئے رابطوں میں تیزی آگئی

August 28, 2015 4:47 pm0 commentsViews: 36

چوہدری شجاعت آج کراچی آرہے ہیں، پیر پگارا اور پرویز مشرف سے اہم ملاقاتیں کرینگے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ مسلم لیگ کے قیام کی تیاریوں کے رابطے عروج پر پہنچ گئے پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین آج کراچی پہنچیں گے اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی، مسلم لیگ ن کے سابق رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل ( ر) پرویز مشرف سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔ مسلم لیگ ق کے ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین تقریباً ساڑھے گیارہ بجے دن کراچی پہنچیں گے۔ کراچی ایئر پورٹ پر ان کی بات چیت بھی متوقع ہے۔ وہ متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے حوالے سے تمام رہنمائوں سے رابطے کر رہے ہیں۔

Tags: