سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جارہی ہے‘ متحدہ

August 28, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 23

لندن ( نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم کے کارکنان کی مسلسل غیر قانونی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے ذریعے ایم کیو ایم کی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کی جارہی ہے‘ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رینجرز اہلکاروں نے ایم کیو ایم لیاقت آباد یونٹ164 کے کارکنان شیخ ظہور ولد نور محمد اور شیخ امیر ولد نو رمحمد جو کہ سگے بھائی ہیں کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا‘ رینجرز اہلکاروں نے ایم کیو ایم لیاقت آباد سیکٹر 159 کے لاپتہ کارکن ندیم احمد خان کے بڑے بھائی اور ایم کیو ایم کے کارکن جاوید احمد خان ولد انصار احمد خان کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اسی طرح رینجرز اہلکار وں نے ایم کیو ایم سرجانی سیکٹر یونٹ 4 کے کارکن ارشد سعید ولد محمد نعیم کے گھر پر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کرلیا۔

Tags: