سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی جے آئی ٹی رپورٹ طلب کرلی
کراچی( نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پر لاپتہ افراد کی جے آئی ٹی رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔