واٹربورڈ کے نادہندگان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

August 28, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 33

ایم ڈی واٹربورڈ نے ریکوری میں 10 کروڑ روپے کی کمی کا سخت نوٹس لے لیا
کراچی (سٹی رپورٹر) واٹر بورڈ کی ریکوری میں کمی ، ایم ڈی واٹر بورڈ کی شدید برہمی، محکمہ ریونیو کے افسران کو نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم‘تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ریکوری میں 10کروڑ روپے کی کمی کا ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوری نہ ہونے پر واٹر بورڈ کے امور شدید متاثر ہورہے ہیں،ایم ڈی واٹر بورڈ نے نادہندہ بلک صارفین سے فوری واجبات وصول کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدم ادائیگی کی صورت میں سخت کاکارروائی کرنے کا بھی گرین سگنل دیدیا ہے۔ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ واٹربورڈ نے پانی کے بلز کی ادائیگی کی تاریخ میں 31اگست تک توسیع کردی ہے ، سینئر ڈائریکٹر ریونیو جاوید شمیم نے کہا ہے کہ شہری سرچارج سے بچنے کے لئے 30 اگست تک بلز کی ادائیگی کردیں ۔

Tags: