فٹ پاتھ پر راہگیروں کا حق، ایڈمنسٹریٹر کراچی کو خیال آگیا

August 28, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 31

شہر میں جہاں بھی فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم ہوئیں ان کیخلاف فوری کارروائی ہوگی، شعیب صدیقی
کراچی (سٹی رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی کو بالآخر غریب شہریوں کا خیال آگیا ہے اور انہوں نے کہا ہے فٹ پاتھ پر چلنا راہگیروں کا حق ہے لہٰذا فٹ پاتھوں کو تجاوزات مافیا کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ شہر میں جہاں بھی فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم ہوئیں ان کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر محکمہ انسدادتجاوزات نے سائٹ ایریا میں میٹروول سے خیبر چوک اور آغا خان فلیٹس کے اطراف میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے۔

Tags: