بلدیہ عظمیٰ کے مرحوم ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دی جائیں گی

August 28, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 25

تمام محکموں میں موجود خالی آسامیوں کی مکمل رپورٹ مرتب کر لی ہے، کمشنر میٹرو پولیٹن
کراچی (سٹی رپورٹر)میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے مرحوم ملازمین کے کوٹے پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا بلدیہ عظمیٰ کراچی کے وہ ملازمین جن کا انتقال ہوچکا ہے ان کے لواحقین کو حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمتیں فراہم کی جائیں گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سوک سینٹر میں محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں محکمہ تعلیم، محکمہ قانون، محکمہ لوکل ٹیکس، میڈیکل اینڈ ہیلتھ، فنانس ، محکمہ انسداد تجاوزات، محکمہ میونسپل سروسز، کچی آبادی، چارجڈ پارکنگ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر محکموں کے سربراہان اور دیگر افسران نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ تمام محکموں میں خالی آسامیوں کی مکمل رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے اور سن کوٹے پر ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جنہیں جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

Tags: