کابل میں پاکستانی سفارتی عملے کے اغواء اور قتل کا خطرہ

August 28, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 24

سفارتی اہلکار گھر سے روانہ ہوتے ہیں تو سفارتخانے تک گاڑیاں تعاقب کرتی ہیں اور تصاویر بنائی جاتی ہیں
عملے کے اہلکاروں نے گھروں کے بجائے سفارتخانے کے کمپائونڈ میں رہائش اختیار کرلی‘ افغان خفیہ ایجنسی پر ہراساں کرنے کا شبہ
کابل/ اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفارت خانے کے عملے کے اغواء اور قتل کئے جانے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں جس کے باعث گھروں کے بجائے سفارت خانے کے کمپائونڈ میں رہائش اختیار کرلی ہے‘ کابل سفارت خانے کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گھر سے روزانہ سفارت خانے پہنچنے تک راستے میں گاڑیاں ان کا تعاقب کرتی ہیں اور نامعلوم افراد ویڈیو اور تصاویر بناتے ہیں‘ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں کو ہراساں کرنے میں افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار ملوث ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سیکورٹی اہلکاروں کو پاکستانی سفارتخانے اور عملے کے رہائش گاہوں کے اطراف پر مختلف اوقات میں چکر لگا کر خوف و ہراس پھیلانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

Tags: