اولمپکس میں ناقص کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی

August 28, 2015 5:24 pm0 commentsViews: 20

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں ناقص کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ بھی مستعفی ہوگئے‘ اسلام آباد میں ہونیوالے کانگریس کے اجلاس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے اپنا استعفیٰ فیڈریشن کے نئے صدر خالد سجاد کوکھر کو پیش کیا‘ شہناز شیخ کا فیڈریشن کے ساتھ دوہزار سولہ کے اولمپکس تک معاہدہ تھا لیکن ایونٹ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے پر انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا‘ شہناز شیخ سے قبل فیڈریشن کے صدر اختر رسول بھی مستعفی ہوگئے تھے‘ شہنشاز شیخ نے کہا کہ انہوں نے چار ٹورنامنٹ کھیلے‘ تین میں فائنل تک ٹیم پہنچی تھی‘ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کسی کے دبائو میں آکر نہیں دیا‘ جب بھی ٹیم کو ضرورت ہوگی وہ ٹیم کیلئے حاضر ہوں گے‘ ان کا کہنا تھا کہ آخر ی ٹورنامنٹ میں فنڈز کی کمی کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوئی ۔

Tags: