دوسرا مرحلہ سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ وزیر اعلیٰ سندھ

August 28, 2015 5:26 pm0 commentsViews: 19

پی ڈی ایم اے کیلئے مختص 142 ملین روپے کی دوسری قسط بھی جلد جاری کردی جائے گی‘ اجلاس سے خطاب
حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران 975470 لوگوں پر مشتمل آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا‘ قائم علی شاہ کو بریفنگ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پروایشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے)‘صوبائی محکمہ ریلیف اور زکوٰۃ کونسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریلیف کیمپوں یا بندوں پر رہائش پذیر باقی ماندہ 58000 سیلاب متاثرین کو شامل کرنے کے ساتھ دوسرے مرحلے میں بھی امداد کی فراہمی اور ان کی بحالی کے کام کو یقینی بنایا جائے‘ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ میں مختص 500 ملین روپے کے مکمل استعمال ہونے کے بعد انہوں نے مزید 284 ملین روپے پی ڈی ایم اے کیلئے مختص کئے اور 142 ملین روپے کی پہلی قسط پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے جبکہ باقی ماندہ مختص کردہ 142 ملین روپے بھی جلد جاری کردیئے جائیں گے تاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے‘ یہ ہدایت وزیرعلیٰ سندھ نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اس موقع پر پی ڈی ایم اے سندھ کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان شاہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران نچلے علاقوں اور مخدوش مکانات سے 975470 نفوس پر مشتمل آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ان میں سے26400 سے زائد افراد کو امدادی کیمپوں اور بندوں پر امداد فراہم کی گئی۔

Tags: