’’آ دیکھیں ذرا کس میں کتنا ہے دم‘‘ پی ٹی آئی نے امید وار کھڑا نہیں کیاتو شیخ رشید سعد رفیق کا مقابلہ کرینگے‘ ریحام

August 28, 2015 5:26 pm0 commentsViews: 19

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ابھی باقاعدہ سیاست میں نہیں آئی ہیں تاہم ریحام خان حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہیں‘ ٹوئٹر کے ایک پیغام میں ریحام خان نے عمران خان کے اس بیان پر بات کرتے ہوئے گانا گنگایا اورکہا ’’ آ دیکھیں ذرا کس میں کتنا ہے دم‘‘ریحام خان نے مزید کہا کہ اگر این اے 125 میں پی ٹی آئی نے امید وار کھڑا نہ کیا تو شیخ رشید مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ کریں گے۔

Tags: