فوج اور رینجرز سے لڑائی نہیں ہے برطانوی شہریت چھوڑنا چاہتاہوں الطاف حسین

August 28, 2015 5:29 pm0 commentsViews: 34

ایم کیو ایم سے تمام جرائم پیشہ افراد کو نکال دیا جاتا ہے
ماضی میں آفاق اور عامر خان کو بھی نکالا گیا تھا
آصف زرداری اور نواز شریف نے مل کر متحدہ کے خلاف گندا کھیل کھیلا ہے
میں نے کبھی ہندوستان سے مدد طلب نہیں کی‘ نجی ٹی وی کو انٹرویو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایک لاکھ مرتبہ برطانوی شہرت چھوڑنا چاہتا ہوں‘ میری رینجرز یا فوج سے کبھی لڑائی تھی نہ ہوگی‘ ایم کیو ایم سے تمام جرائم پیشہ افراد کو نکال دیا جاتا ہے‘ماضی میں آفاق احمد اور عامر خان کو بھی نکالا گیا تھا ہم نے کتنوں کو نکالا انکو اٹھا کر کون لے کر چلا گیا؟ ہر ایک مجرم کو یہی لے کر گئے جن کو نکالنے کی بات کررہے ہیں‘ انہیں اسلحہ دے کر واپس پھر شہر میں لایا گیا‘ آصف زرداری اور نواز شریف نے متحدہ کے ساتھ بہت گندا کھیل کھیلا‘ زرداری صاحب کا مجھے زیادہ افسوس ہے‘ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا‘ الطاف حسین نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی شکایت نہیں ہے‘ فوج سے کوئی ذاتی شکایات نہیں ہیں‘ میں نے کبھی ہندوستان سے مدد طلب نہیں کی‘ ہمارے اور فوج کے مابین جو اختلاف کروارہے ہیں وہ قوتیں ناکام ہوجائیں اور فوج او ر ایم کیو ایم ایک ہوجائیں۔

Tags: