پیپلزپارٹی اب الزامات کا سامنا کرے، ندیم نصرت

August 28, 2015 5:32 pm0 commentsViews: 34

ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن پر خوشیاں منانے والوں کو اب آپریشن میں خرابیاں نظر آرہی ہیں
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ آج سندھ میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی ذمہ دار صرف پیپلز پارٹی کی قیادت ہے‘ پی پی اب الزامات کا سامنا کرے‘ لندن سے جاری ایک بیان میں ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی پوری قیادت نے کھل کر کراچی آپریشن کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی مخالفت کی‘ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کیخلاف آپریشن پر 2 سال سے خوشی کے شادیانے بجاتی رہی‘ آج پہلی بار پیپلز پارٹی کی قیادت کو کراچی آپریشن میں خرابیاں نظر آرہی ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو مشورہ دینے والی پیپلز پارٹی کو بھی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنا چاہئے۔

Tags: