منی لانڈرنگ کیس الطاف حسین کے بعد زرداری کا بھی نام آئیگا، شیخ رشید

August 31, 2015 7:02 pm0 commentsViews: 26

پاکستانی سیاست دان بہت بے ایمان ہیں، منی لانڈرنگ کیس بہت وسیع ہے اس میں بہت سے لوگ ملوث ہیں
بلاول اگر اپنے والد کے نقش قدم پر چلا تو رنگ کے باہر چکر لگاتا رہے گا،بینظیر کے سیاسی نظریہ کی پیروی سے ان میں چمک آئیگی
اسلام آباد( آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاست دان بہت بے ایمان ہیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کا نام بھی آئے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ بہت وسیع کیس ہے اس میں بہت سے لوگ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اگر والد کے نقش قدم پر چلا تو رنگ کے باہر چکر لگاتا رہے گا۔ اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی نظریہ کے پیروی سے بلاول بھٹو کی یاست چمکے گی۔ پیپلز پارٹی میں چور موجود ہیں۔ پی پی صرف پیسٹری جبکہ ( ن) لیگ پوری بیکری چوری کرتی ہے۔ اگلے ہفتے پنجاب میں بھی ہاتھ ڈالنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ کراچی میں امن بحال ہوا اور اب لوگ بے خوف پھر رہے ہیں۔ پاکستان کو بھارتی جارحیت، افغانستان کی صورتحال اور پاک چین اقتصادی منصوبے کی تکمیل جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ موجودہ حکومت ان مسائل کا سامنا نہیں کر سکتی۔

Tags: