جیوانی ایئرپورٹ پر دہشت گردوںکا حملہ،2اہلکار ہلاک

August 31, 2015 7:07 pm0 commentsViews: 38

اتوار کی صبح10سے12حملہ آوروں نے حملہ کیا، ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم کو آگ لگا دی
دہشت گردوں نے انجینئر کو اغواء کرنے کے بعد قتل کیا، گولیوں سے چھلنی لاش سرچ آپریشن میں برآمد
کراچی( نیوز ڈیسک) ضلع گوادر میںایران کی سرحد کے قریب واقع گزشتہ 20 سال سے غیر فعال جیوانی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں عملے کے دو اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا‘ ٹیکنیشن خلیل اللہ موقع پر جاں بحق ہوئے‘ الیکٹرانک انجینئر محمود اللہ اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا‘ گولیوں سے چھلنی لاش برآمد‘ زخمی ہونیوالے الیکٹرانک سپروائزر الطاف حسین کو کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور وں نے ایئر پورٹ کے ریڈ ار سسٹم کو آگ لگادی‘ حملے کا مقدمہ جیوانی تھانے میں درج‘صوبائی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا‘ وفاقی حکومت نے رپورٹ طلب کرلی‘ تفصیلات کے مطابق اتوار کی علی الصبح تقریباً ساڑھے چار بجے10سے12 حملہ آوروں نے جیوانی ایئر پورٹ پر حملہ کردیا‘ سول ایوی ایشن کے ترجمان پرویز جارج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جیوانی ایئر پورٹ پر نصب مواصلاتی نظام تقریباً تباہ ہوگیا ہے تاہم اس حملے اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچانے کے باعث پروازوں کے شیڈول متاثر نہیں ہوں گے کیوں کہ ہمارے پاس بیک اپ سسٹم موجود ہے۔

Tags: