وزیراعلیٰ ہائوس میں تعینات پولیس افسر کے اغواء کا ڈراپ سین

August 31, 2015 7:07 pm0 commentsViews: 30

صدر ریگل چوک سے اغواء ہونے والا سب انسپکٹر عبدالستار اچانک گھر پہنچ گیا
اغواء کاروں نے مغوی کے موبائل فون پر تاوان کا مطالبہ کیا تھا، اغواء کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں
کراچی( کرائم رپورٹر) صدر ریگل چوک سے پراسرارطور پر اغواء کیا جانیوالا پولیس انسپکٹر عبدالستار گھر پہنچ گیا‘ سب انسپکٹر وزیراعلیٰ ہائوس میں تعینات ہے لاپتہ ہونے کی وجوہات اس سے بیان لینے کے بعد بتائی جائیں گی‘ تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود ریگل چوک سے اتوار کی صبح سب انسپکٹر عبدالستار کو پراسرار طور پر اغواء کرلیا گیا تھا اس سلسلے میں جب پریڈی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو اغواء کاروں نے فون اٹینڈ کیا اور عبدالستار کو چھوڑنے کیلئے تاوان کا مطالبہ کیا‘ اغواء کاروں نے تاوان کی جگہ کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے فون کا انتظارکیا جائے ‘چند گھنٹوں بعد عبدالستار واپس اپنے گھر پہنچ گیا اس سلسلے میں ایس ایس پی سائوتھ ڈاکٹر فاروق سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ سب انسپکٹرکو اغواء نہیں ہوا تھا حقیقت کیا ہے اس کیلئے ایس ایچ او پریڈی بلایا گیا ہے بیان لینے کے بعد پراسرار اغواء کی حقیقت کاپتہ چل سکے گا۔

Tags: