کرپشن میں ملوث ملک کی22 اہم شخصیات کی گرفتاری کیلئے وزیراعظم کو اعتماد میں لے لیا گیا

August 31, 2015 7:05 pm0 commentsViews: 27

سندھ کے دو سابق وزراء اور کئی بیورو کریٹس کی آئندہ چند دنوں میں گرفتاری کا امکان
کرپٹ شخصیات کی فہرست میں ایک سابق صدر اور دو سابق وزرائے اعظم کے نام بھی شامل ہیں
تحقیقاتی ادارے نے کرپشن کی تمام تفصیلات سے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کر دیا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے تحقیقاتی ادارے کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کرکے ملک بھر کی22 اہم کرپٹ شخصیات کی گرفتاری کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا‘ ایک سابق صدر‘ 2 سابق وزرائے اعظم‘ 3 سابق چیئرمین‘ ایف بی آر‘ سندھ کے2 سابق وزراء اور متعدد بیورو کریٹس کی آئندہ دنوں میں گرفتاری کا امکان ہے‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم ہائوس میں تحقیقاتی ادارے کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی‘ ملاقات میں تحقیقاتی ادارے کے حکام نے ملک بھر سے22 کرپٹ اہم شخصیات کے حوالے سے تفصیلات وزیراعظم کے سامنے پیش کیں اور ان کیخلاف کارروائی کے حوالے سے نواز شریف کو اعتماد میں لیا گیا جس کے بعد آئندہ دنوں ملک بھر سے اہم سیاسی شخصیات کی کرپشن کے الزامات میں گرفتاری کا قوی امکان ہے‘ان کرپٹ اہم شخصیات میں سے بیشتر کا تعلق گزشتہ دور حکومت سے ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کو ایک سابق صدر‘ دو سابق وزرائے اعظم3 سابق چیئرمین ایف بی آر‘ سندھ کے سابق وزیر اطلاعات‘ سندھ کے سابق وزیر تعلیم سمیت 2 درجن کے قریب بیورو کریٹس کی گرفتاری کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔

Tags: