منظور قادر کی املاک کو فروخت یا منتقل کرنے سے روک دیا گیا

August 31, 2015 7:11 pm0 commentsViews: 27

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے حکام کو سابق ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا کی املاک کو فروخت یا منتقل کرنے سے روک دیا ۔ اس حوالے سے نیب نے ہدایت کیلئے رجسٹرار کلفٹن، آئی جی رجسٹریشن سندھ اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خیابان اقبال کلفٹن میں منظور قادر کے پلاٹ کی فروخت، منتقلی یا تبدیلی کی اجازت نہ دی جائے۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ خط لکھنے کا فیصلہ منظور قادر کا کا پر جرم ثابت ہونے پر کیا گیا۔

Tags: