نمائش چورنگی پر کار سوار افراد کے مشتبہ بیگ پھینکنے سے بھگدڑ مچ گئی

August 31, 2015 7:10 pm0 commentsViews: 23

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نمائش چورنگی پر کار سوار افراد کی جانب سے سڑک پر بیگ پھینک کر فرار ہونے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق سولجر بازار کے علاقے نمائش چورنگی پر اتوار کی شام نا معلوم کار سوار افراد ایک مشتبہ بیگ سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ بیگ کے گرتے ہی لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بیگ کی تلاشی لی تو اس میں صرف کپڑے ہی بر آمد ہوئے۔

Tags: