الطاف حسین کے خطاب پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، متحدہ

September 1, 2015 1:51 pm0 commentsViews: 25

لاہور ہائی کورٹ نے7 ستمبر تک اپنے اپنے جوابات داخل کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرسٹر سیف کی وضاحت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے براہ راست خطابات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ اس حوالے سے مختلف نیوز چینلوں پر چلنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے بیرون تمام Respondents سے کہا ہے کہ 7 ستمبر تک عدالت میں اپنے اپنے جوابات داخل کریں، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی عدالت کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags: